وزیرداخلہ کا بارشوں کے باعث حادثات میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

18 Aug, 2024 | 06:57 PM

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث حادثات میں  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ، اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کی ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث  مختلف حادثات میں جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ 

مزیدخبریں