عثمان خادم کمبوہ: 22 اگست کو اسلام آباد جلسہ،پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم غائب اور کارکنان پریشان ہیں، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان کو کوئی لائحہ عمل نہ دیا گیا۔
پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے بےخبرہیں، ذرائع کے مطابق کارکنان کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے کوئی ہدایات نہیں ملیں،مقامی قیادت نے تاحال جلسے کی تیاریاں شروع نہیں کیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر تین روز قبل لاہور تنظیم بدلی گئی،میاں اسلم اقبال خود بھی میدان میں نکلنے کیلئے تیار نہیں، تنظیم کے نئے صدر غائب ہیں، نہیں معلوم کیا کرنا ہے۔جبکہ مرکزی قیادت نے لاہور تنظیم اور کارکنان کو جلسے میں شرکت کی ہدایات کر رکھی ہے۔