لاہور ؛ کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کے واقعات میں خوفناک اضافہ

18 Aug, 2024 | 06:11 PM

اسرار خان : لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کے واقعات بھی بدستور جاری ، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 18 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں، جبکہ مختلف علاقوں سے 7 ماہ کے دوران 935 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 7 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سے 4، کینٹ ڈویژن سے 3 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں،  سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چھیننے کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے ۔ کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 210 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیوں کی چوری کی 207 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ 

 پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ سول لائنز ڈویژن سے 130، کینٹ ڈویژن سے 122 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 110 مقدمات درج کئے گئے ۔ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، پک اپ، رکشہ جات اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں