اگلے 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا خدشہ، الرٹ جاری

18 Aug, 2024 | 05:56 PM

روزینہ علی : اگلے 24-48 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے متعلق این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24-48 گھنٹوں میں طوفانی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔  آج شام یا رات 18 سے 19 اگست تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں ۔  موسلا دھار بارشوں کے باعث  اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور،کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،  سیالکوٹ ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملحقہ دیہات قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں