ویب ڈیسک : ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے , دوران ڈیوٹی تکلیف ہونے پر انھیں فوری طور پر اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال منتقلی کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس مہر آباد سرکل میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعنیات تھے ۔
مسرت عباس انتہائی فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے، ان کا تعلق چکوال کے نواحی گائوں سرال سے تھا ۔
سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔