ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ  کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن سکواڈ  کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ڈولفن سکواڈ  کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ 

ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 2 موبائل فون، 6 موٹرسائیکلیں و 7 ہزار نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ  ڈولفن سکواڈ نے 05 خطرناک ڈکیٹ گینگز کو بھی گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 14 پستول، 2 رائفلیں درجنوں کارتوس، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے ۔ ہیلپ لائن پر موصول 1001 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ 

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ دورانِ پٹرولنگ 42 اشتہاری سمیت 60 عادی مجرمان، 28 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب،بیئر کین، ہیروئن، چرس، آئس برآمد ہوئی ۔ 196 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 228 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ 69 ون ویلنگ, 04 پتنگ بازی و 04 ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ ڈولفن سکواڈ نے 03 جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز کو بھی قابو کیا، جبکہ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 127 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

 شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔