ثمرہ فاطمہ: شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر میں ہوائیں بھی چل پڑی ہیں، آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے۔ کوٹ لکھپت ،پیکو روڈ ،جوہر ٹاؤن ،ٹاؤن شپ میں تیز بارش،اکبر چوک ،فیصل ٹاؤن ،فیروز پور ر وڈ ،کلمہ چوک میں بارش برسی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک شہر میں 10 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں جبکہ آئندہ آنے والے ہفتے میں بھی سورج اور بادلوں کے درمیاں آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا۔