ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے:مریم اورنگزیب

بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   سینئر صوبائی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی سیاست کرتی ہے،  بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،  مشکل ترین حالات میں بھی آسانیاں پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی سیاست رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا، کچھ لوگ   بجلی بلوں میں ریلیف  پر پراپیگنڈا کررہے ہیں،  پنجاب  کے بجٹ سے  45 ارب روپے دے کر ریلیف دیا گیا،  201 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیا جارہا ہے،  200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو دیئے گئے ریلیف پر باتیں بنائی جارہی ہیں، ریلیف کا سلسلہ وفاق کےا قدامات کا تسلسل ہے، 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بھی ہو گا،  آج جو لوگ ریلیف پر پراپیگنڈا  کررہے ہیں انہوں نے چار سال ملک کو تباہ کیا،  چار سال یہاں نالائقی، چوری اور  کرپشن  کا بازار گرم رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ 4 سال کوئی ریلیف نہ دینے والوں نے نواز شریف کے دیئے گئے ریلیف بھی عوام سے چھین لیے،  ان شکلوں کو عوام کا ریلیف گوارہ نہیں یہ صرف تباہی چاہتے ہیں، یہ انتشاری لوگ چار سال میں ملک کو ڈیفالٹ کےدہانے پر لے گئے، ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہیے۔