عثمان خادم: تحریک انصاف لاہور میں فعال تنظیم بنانے میں ناکام،کارکنان غیر فعال تنظیم سے آئندہ کے لائحہ عمل سے بےخبرنکلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر روپوش ہیں، نئے مقرر ہونے والےسیکرٹری جنرل 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں،صدر اور سیکرٹری جنرل کی غیر موجودگی میں پی ٹی آئی لاہور تنظیم لاوارث ہوگئی۔
کارکنان اور مقامی قائدین میں بےچینی بڑھنے لگی،اتوار کی ہفتہ وار احتجاجی ریلیوں کے لئے بھی کوئی لائحہ عمل سامنے نہ آسکا، کارکنان قیادت کا منہ تکنے لگے ، قیادت لابنگ میں مصروف ہے،میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر گروپوں کی لڑائی میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہے۔