ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم

 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم
کیپشن: Electricity consumer relief
سورس: wed desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔

دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا نواز شریف کو عوام کے درد کا احساس ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا،بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر  2024 کے بلوں میں ہوگا۔