ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں مون سون کا زور دار اسپیل، نئی پیشگوئی

ملک بھر میں مون سون کا زور دار اسپیل، نئی پیشگوئی
کیپشن: Monsoon spell
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: لاہور  میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری،بارشوں کا سپیل شہر میں آئندہ ہفتے تک وقفے وقفے سے برسے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی،بارشوں کا سپیل شہر میں آئندہ ہفتے تک وقفے وقفے سے برسے گا، شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 102ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سےشہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ،لانڈھی ،کورنگی ڈیفینس اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ، شاہراہ فیصل، بہادر آباد،سولجر بازار اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

علاوہ ازیں  کوہلواور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہلو، سبی شاہراہ تین روزسے بند ہے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو،سبی روڈہر قسم کی آمدورفت کے لئے معطل ہے،کوہلو کا سبی اورکوئٹہ سمیت بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔