ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدیحہ نقوی کا حنا الطاف اور آغا علی میں طلاق کے بعد ایک اور بیان

مدیحہ نقوی کا حنا الطاف اور آغا علی میں طلاق کے بعد ایک اور بیان
کیپشن: madiha naqvi's statement
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے پاکستانی اداکار جوڑے حنا الطاف اور   آغا علی کی علیحدگی سے متعلق دیے گئے بیان پر  وضاحت پیش کر دی۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری میں مدیحہ نے لکھا کہ’میں کون ہوتی ہوں کہ ان کی طلاق کی تصدیق کروں؟ جو میں نے کہا وہ صرف اس لیے تھا کیونکہ میری زبان پھسل گئی تھی اور یہ سب فکر مندی میں ایک کھیل کھیلنے کے دوران ہوا‘۔

 اسٹوری میں مزید کہا ’مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، میرے ناظرین جانتے ہیں کہ میں کچھ بھی محض توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں کہتی، میرا مقصد یا نیت کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا، خاص طور پر ان دونوں خوبصورت انسانوں کو جنہیں میں بے حد پسند کرتی ہوں‘۔

 یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر مدیحہ نقوی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل تھا جو کہ ان کے مارننگ شو کا تھا، انہوں نے شو کے ایک سیگمنٹ میں کہا تھا کہ اب حنا الطاف اور آغا علی تعلقات میں نہیں رہے،جب خبر میڈیا پر شائع ہوئی تو مارننگ شو میزبان نے وضاحت پیش کی اور ساتھ ہی معافی بھی مانگ لی۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے   آغا علی نے  مسترد کر دیا تھا۔

تاہم اب بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس سے متعلق تاحال کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا۔