مہنگائی برقرار: کئی سبزیاں مہنگی ، پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

18 Aug, 2024 | 10:57 AM

اقصیٰ سجاد:   مہنگائی کم نہ ہوئی پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

سبزیوں کے سرکاری دام اور بازار کی قیمتوں میں تضاد برقرار ، دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں ،اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ مارکیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق   آلو سرکاری قیمت 90  جبکہ بازار میں 100 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 130 اور بازار میں 160 روپے کلو میں مقرر، ٹماٹر سرکاری قیمت 125  اور مارکیٹ میں 190 روپے کلو میں فروخت، ادرک سرکاری قیمت 605  اور بازار 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن سرکاری قیمت 390 اور بازار میں  450 روپے کلو میں فروخت، مٹر سرکاری قیمت 335 اور مارکیٹ میں 410روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ  سرکاری قیمت 220  اور بازار میں میں 230روپے کلو میں فروخت، بینگن سرکاری قیمت 230 کی بجائے 250 روپےکلو میں فروخت، سبز مرچ اول سرکاری نرخ 120 کی بجائے 140 روپے کلو میں فروخت جبکہ لیموں سرکاری قیمت 470 کی بجائے 500 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پھلوں کی قیمتوں میں بھی  کمی ہوئی نہ ہی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ہو سکا ۔ کیلا سرکاری قیمت 145 جبکہ  مارکیٹ میں 165روپے کلو میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 200 جبکہ مارکیٹ میں 230روپے کلو میں فروخت، آم چونسہ سرکاری قیمت205 جبکہ مارکیٹ میں 225روپے کلو میں فروخت، پپیتا سرکاری قیمت 220 کی بجائے مارکیٹ میں 250روپے کلو میں فروخت، آڑو سرکاری قیمت 225کی بجائے 270روپے کلو میں فروخت جبکہ  کھجور سرکاری قیمت 460  کی بجائے مارکیٹ میں 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

 شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سےسرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں