نئے چیف سیکرٹری سندھ کا تقرر، دو وفاقی سیکرٹری عہدوں سے محروم

18 Aug, 2023 | 10:10 PM

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر کئی تقرر اور  تبادلے کئے گئے ہیں، ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان کو  چیف سیکرٹری سندھ  تعینات کر دیا گیا جبکہ دو  وفاقی سیکرٹریوں کو  عہدوں سے ہٹا کراو ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات تھے

اسٹیبلشمنٹ ڈویضن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن فارینہ مظہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، فارینہ مظہر کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارتِ بحری امور غفران میمن کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ارم انجم خان کو سیکرٹری وزارتِ بحری امور تعینات کر دیا گیا  ہے۔

مزیدخبریں