زین مدنی : معروف گلوکار حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حامد علی خان کی اہلیہ ایک عرصہ سے بیمار تھیں۔ حامد علی خان کی اہلیہ کا نماز جنازہ صبح سات بجے مومن پورہ قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔ جنازہ چھ بجے ان کی رہائشگاہ کریم پارک راوی روڈ سے اٹھایا جائے گا۔