نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے طول و عرض سے آئے وفود کی ملاقات

18 Aug, 2023 | 09:27 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے طول و عرض سے آئے ہوئے وفود نے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفود نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں

وفود کے عمائدین نے اس بات کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب سیاسی نظام اور ملکی جمہوریت میں عوام کا یقین مستحکم کرتا ہے۔ وفود نے وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، اس کے علاوہ کچھ ارکان  نے وزیراعظم کے ذوق کے مطابق انہیں کتابوں کے تحائف پیش کیے۔ 

مزیدخبریں