لیسکو کے ایکسئین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، اہم افسروں کے تبادلے

18 Aug, 2023 | 09:13 PM

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک کمپنی لیسکو کے متعدد ایکسیئن  اور ایس ڈی او  اپنی سیٹوں پر  برقرار نہ رہے۔

نئےتقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری ہو گئے۔ زبیر سرور کو ایکسیئن گلشن راوی ڈویژن لگادیاگیا۔ عبدالخلیل کو ایکسیئن ٹاؤن شپ ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔ایکسیئن فیروزوالہ ڈویژن شاہد ملک کو او ایس ڈی بنا کر قربان علی کو ایکسیئن فیروزوالا ڈویژن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

لیسکو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نصیر احمد کو ایکسیئن کنسٹرکشن ڈویژن قصور، کاشف عمران کو ایس ڈی او جیا موسیٰ سب ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔ وہاں سے اظہر بلوچ کو او ایس ڈی بنا کر چیف انجینئر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بابر عتیق کو ایس ڈی او عامر ٹاؤن سب ڈویژن ، وقاص حیدر کو ایس ڈی او والٹن سب ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں