ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سفارتی محاذ پر پھر سرگرم، شاہ محمود قریشی کے سفارتکاروں سے رابطے اور ملاقاتیں

پی ٹی آئی سفارتی محاذ پر پھر سرگرم، شاہ محمود قریشی کے سفارتکاروں سے رابطے اور ملاقاتیں
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے سفارتکاروں سے رابطے اور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ناشتہ پر چھ اہم سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات ایک اہم ترین ملک کے ہائی کمشنر کی رہائشگاہ پردو روز قبل ہوئی،ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ بھی مدعو تھے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا کے سفیر بھی دیگر 4 اہم سفیروں کے ہمراہ ناشتہ پر موجود تھے،انڈونیشیا کے سفیر آجکل اسلام آباد ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اور سینیٹر علی ظفر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کے قانونی پہلوؤں پر سفراکو بریف کیا۔