ناہیدہ خان افریقہ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مینجر مقرر

18 Aug, 2023 | 08:26 PM

رانا آذر: قومی کرکٹ ٹیموں کی مینیجمنٹ اور  کوچز اورسپورٹ ایکسپرٹس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ناہیدہ خان کو ویمن ٹیم کی مینیجر بنا دیا گیا جبکہ   محتشم رشید مینز ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ مقرر ہو گئے۔

 سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناہیدہ خان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہونے والی سیریز کیلئے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مینجر مقرر کیا گیا ہے، یہ سیریز یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔

 36 سالہ ناہیدہ خان نے 120 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ وہ اس سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری نبھائی، اس سے قبل مارچ میں وہ ایمازون ٹیم میں توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ تھیں جس نے ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کو دو ایک سے ہرایا تھا۔ قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں ناہیدہ خان (منیجر)، محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ)، کامران حسین (بولنگ کوچ)، توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)، محمد اسفندیار(اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، زبیر احمد (انالسٹ)، رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ) اور سید نذیر احمد (میڈیا منیجر) شامل ہیں۔

مزیدخبریں