نون لیگ نے 8 ڈویژنز ، 18 اضلاع، پنجاب اسمبلی کے 129 حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کر دئیے

18 Aug, 2023 | 07:59 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 8 ڈویژنز ، 18 اضلاع اور پنجاب اسمبلی کے 129 حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز مقرر کر دئیے.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے یوتھ کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کئے

راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ،بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور لاہور ڈویژنز سے امیدواروں کو نوٹیفیکیشنز دئیے گئے 

بہاولپور ڈویژن میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم خان میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشن دئیے گئے 

ملتان ڈویژن میں خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی جبکہ ساہیوال ڈویژن میں اوکاڑہ، پاک پتن اور ساہیوال میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشن دئیے گئے

لاہور ڈویژن میں ضلع لاہور کے سوا ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو باضابطہ نوٹیفیکیشنز دئیے گئے 

راولپنڈی ڈویژن میں اٹک، راولپنڈی، چکوال اور جہلم جبکہ گوجرانولہ ڈویژن میں گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، حافظ آباد میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشنز دئیے گئے

سرگودھا ڈویژن میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو نوٹیفیکیشنز دئیے گئے۔

مریم نواز شریف نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوجوانوں اور خواتین کی سب سے بڑی نمائندگی رکھنے والی جماعت بن چکی ہے۔ یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ نوجوانوں اور خواتین کو قیادت کی اگلی صفوں میں لا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف  نے کہا،مشکل کے ہر دور میں ہماری خواتین اور نوجوانوں نے شاندار کردار ادا کیا ہے،مستقبل کی قیادت نوجوان اور خواتین ہیں۔

مریم نواز شریف نےیوتھ کوارڈینیٹرز کو ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد دی جبکہ  یوتھ کوارڈینیٹرز نے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دینے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں