ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں کے پاس رقم کی کمی، بینکوں کا بینک مدد کو آ گیا

State Bank of Pakistan, Banks face liquidity of capital, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملک کی منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لئے حرکت میں آ گیا۔
اسٹیٹ بینک نے دو اوپن مارکیٹ آپریشن کے زریعے بینکنگ سسٹم کو رقم فراہم کردی۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعہ مجموعی طور پر 3775 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ اسٹیٹ بینک  کے مطابق  چھ روز کے لئے بینکوں کو  1256 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
بینکوں کو  6 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.10 فیصد  شرح کے حساب سے منافع ادا کرنا پڑےگا۔، اسٹیٹ بینک  کے ذرائع نے مزید بتایا کہ 77 روز کے لئے بینکوں کو 2 ہزار 518 ارب 65کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
بینکوں کو  77 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر 22.11 فیصد سالانہ کے حساب سے منافع ادا کرنا ہو گا۔