ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحرا میں سیر کے دوران لوگوں کے بال اچانک کھڑے ہونے لگے،حیران کن ویڈیو وائرل

صحرا میں سیر کے دوران لوگوں کے بال اچانک کھڑے ہونے لگے،حیران کن ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تصور کریں کہ آپ کسی صحرا کی سیر کر رہے ہوں جہاں اچانک آپ کے بال اوپر کی جانب کھڑے ہو جائیں تو پھر؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین کے صوبے سنکیانگ میں واقع صحرائے کومتاغ میں سیاحوں کو اس ایک انوکھے تجربے کا سامنا ہوا۔اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔صحرا میں گائیڈ کا کام کرنے والے زاہو اور سیاحوں کے ایک گروپ کو اس کا تجربہ اس وقت ہوا جب وہ ایک صحرائی ٹیلے کے اوپر پہنچے۔اس وقت بادل چھائے ہوئے تھے اور وہاں پہنچنے پر ان کے سر اور جسم کے بال اوپر کی جانب کھڑے ہوگئے جبکہ ویڈیو میں سنسناہٹ جیسی آواز بھی گونج رہی ہے۔زاہو نے بتایا کہ انہیں اس طرح کا تجربہ پہلی بار ہوا ہے۔ان کے موبائل فونز اور گاڑیوں پر بھی برقی چارج کے اثرات محسوس کیے گئے۔

اس انوکھے تجربے کے باعث یہ افراد ٹیلے پر 4 سے 5 منٹ ہی گزار سکے اور پھر نیچے اتر گئے۔

مگر ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟
اس کا جواب سائنسدانوں نے دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ یہ عجیب اور تفریح سے بھرپور تجربہ محسوس ہوتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔انہوں نے بتایا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ سیاحوں کے سر پر ایسے بادل موجود تھے جن میں برقی رو موجود تھی۔ایسے بادلوں میں پانی کے بخارات، برف کے کرسٹلز اور دیگر عناصر سے static electricity (ایسی برقی توانائی جو برقی رو کی صورت میں رواں نہ ہو) بنتی ہے اور جب آسمانی بجلی آپ کے گرد گرتی ہے تو ماحول میں برقی رو دوڑ جاتی ہے جس سے بال اوپر کی جانب کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایسا ہی ان سیاحوں کے ساتھ ویڈیو میں دیکھنے میں آیا۔

ماہرین کے مطابق آپ ویڈیو میں سنسناہٹ کو سن سکتے ہیں اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ فضا میں کتنا برقی چارج موجود تھا۔خوش قسمتی سے وہ سیاح محفوظ رہے اور زاہو کے مطابق 4 سے 5 منٹ بعد ہم نیچے اتر گئے جبکہ 20 منٹ بعد موسم ٹھیک ہوگیا۔

Ansa Awais

Content Writer