امانت گشکوری : جڑانوالہ میں چرچ نظر آتش کرنے کا معاملہ. مسیحی کمیونٹی کے رہنما سیموئل پیارے نے جڑانوالہ واقعہ پر از خود نوٹس کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔
متفرق درخواست سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس میں جمع کرائی گئی ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جڑانوالہ میں ہوئے سفاک واقعہ پر نوٹس لے، جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی کتب کے اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا۔ عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کرے۔