خطرناک وائرس   نیگلیریا نے ایک اور جان لے لی

18 Aug, 2023 | 07:06 PM

ویب ڈیسک : کراچی میں  نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت ہو گئی ۔ 

نگلیریا سے محسن نامی نوجوان جابحق ہوگیا، 23 سالہ محسن میرپورخاص کا رہائشی تھا ۔بخار ، سردرد ، خون کی الٹیاں ابتدائی علامات  تھیں۔ محسن تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ محسن گزشتہ رات انتقال کرگیا ، رواں سال نگلیریا سے 7افراد انتقال کر چکے ہیں۔چار کا تعلق کراچی، ایک کوئٹہ، ایک حیدرآباد اور ایک میرپورخاص سے ہے۔ 

مزیدخبریں