تحریک انصاف کی سابق  رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

18 Aug, 2023 | 06:56 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سابق  رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں آسیہ عظیم نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ سماجی ورکر آمنہ فاروق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ جہانگیر ترین نے آسیہ عظیم اور آمنہ فاروق کو پارٹی مفلر پہنا کر انکا خیر مقدم کیا ۔ 

واضح رہے کہ اس موقع پر اسحاق خان خاکوانی، عون چوہدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ 

مزیدخبریں