تھانے شہریوں کو ایف آئی آر پر کارروائی سے ای میل کے ذریعے آگاہ کریں گے

18 Aug, 2023 | 06:46 PM

سعود بٹ

This browser does not support the video element.

سعود بٹ:  نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کا تھانہ لوئر مال پرچھاپہ۔ پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، شہریوں کی ضبط کی ہوئی ٹوٹی ہوئی موٹر سائیکلیں تھانے سے نکال کر سڑک پر چھپا دیں ۔ 

وزیراعلیٰ نے مختلف سیکشنز، کنٹرول روم کا معائنہ کیا، تھانے کی چھت اور بیسمنٹ کا بھی دورہ کیا۔ تھانہ میں ڈیوٹی آف ہونے کے بعد سپاہیوں کے سونے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا، فرنٹ ڈیسک پر خود ٹوکن لیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ ایف آئی آر ای میل کے ذریعے بھی ملے گی۔ انہوں نے عملہ کو  درخواستوں پرہونیوالی کارروائی بارے متعلقہ شہریوں کو ای میل کےذریعے اپ ڈیٹ رکھنےکی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ لوئر مال کی تاریخی عمارت کومحفوظ وبہتر بنائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ لوئر مال کا  سرپرائز دورہ کیا ، وزیراعلی ٰ محسن نقوی کی تھانہ لوئر مال آمد کا سن کر پنجاب پولیس کی دوڑیں گئیں، تھانہ اہلکاروں نے ٹوٹی پھوٹی پرانی موٹر سائیکلیں باہر سڑک پر چھپا دیں ،سرکاری موٹر سائیکلیں پٹرولنگ کیلئے تھانہ میں استعمال کی جاتی ہیں۔


وزیراعلیٰ نے تھانہ لوئرمال کی تاریخی عمارت کومحفوظ وبہتربنانےکیلئےمختلف آپشنزپرگفتگو کی ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھانہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔


تھانہ کی عمارت کو ماڈرن طرزپراپ گریڈکرنےکیلئےاقدامات کرینگے،آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی آپریشنزنے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی،وزیراعلیٰ نے تھانہ لوئر مال کی تزئین و آرائش کیلئے مختلف تجاویز طلب کر لی گئیں ،اندراج مقدمہ کی کمپیوٹرائزڈدرخواست لاک اپ اورکانسٹیبلزکےبیرکس کاجائزہ لیاگیا۔

مزیدخبریں