ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟جانیے

 لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟جانیے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
 شہر کے نجی بس اڈوں سے چلنے والی بسوں کے لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیاہے۔لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1600 سے بڑھا کر 1900 روپے ۔ مری کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2200 روپے ۔مظفر آباد کا 2500 سے بڑھا کر 2600 روپے کردیا گیا۔لاہور سے اٹک کا کرایہ 1800 سے بڑھا کر 1900۔پشاور کا 1900 سے بڑھا کر 2000 روپے۔

مانسہرہ کا کرایہ 2300 سے بڑھا کر 2500روپے کردیا گیا۔۔ایبٹ آباد کا کرایہ 2200 سے بڑھ کر 2400 روپے ۔فیصل آباد کا 900 سے بڑھ کر 1000 اورسرگودھا کا 950 سے بڑھ کر 1000 روپے ہوگیا۔بہاولپور کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر2100 ۔ صادق آباد کا 2300 سے بڑھ کر 2500 ۔لاہور سے ملتان کا کرایہ 1470 سے بڑھ کر 1600 روپے کردیا گیا۔سکھر کا کرایہ 3700 ۔ کراچی کا 5500 اورکوئٹہ کا کرایہ 4000 روپے ہوگیا۔