اویس کیانی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں نگراں وزیر اطلاعات کی حیثیت سے تقرر کے لئے دو سینئیر صحافیوں سے بھی رابطے ہوئے۔ سلیم صافی اور طلعت حسین دونوں کو وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی، دونوں صحافیوں نے حکومت پاکستان کے ترجمانی سے معذرت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سلیم صحافی وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کے قریبی دوست ہیں، انوارلحق کاکڑ سلیم صافی کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔
سلیم صافی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس عہدے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن میں نے معذرت کر لی تھی۔
سئینر صحافی طلعت حسین نے بتایا کہ جھے پہلے بھی اور اس دفعہ بھی وزیر اطلاعات بننےکی پیشکش ہوئی تھی، انہوں نے کہا،میرے خیال سے ورکنگ جرنلسٹ کیلیے یہ عہدہ لے کر (نگراں وزارت کے خاتمہ کے بعد) دوبارہ سے صحافی نہیں بنا جا سکتا۔سئینر صحافی طلعت حسین نے24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافی کیلیے حکومتی عہدے نہیں ہونے چاہئیں ،ہم اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکتے ۔