فاطمہ ہلاکت کیس , علاج کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

18 Aug, 2023 | 05:47 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : خیرپور کےفاطمہ تشدد ہلاکت کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عبدالفتح میمن کی اور پیر اسد شاہ کی کمرے میں فاطمہ کے علاج کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

 ویڈیو میں واضع طور پر ڈاکٹر عبدالفتح میمن اور دوسرے مرکزی ملزم پیر اسد شاہ کو معصوم بچی فاطمہ کا حویلی میں علاج کرتے اور ڈرپ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر بھی پہلے دن سے اسد شاہ کے ساتھ ملوث ہیں جس کو فاطمہ کے قتل کا علم تھا۔  یہ وہی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے فاطمہ کے والدین کو فاطمہ کے ہیپاٹائٹس کی بیماری میں فوت ہونے کا کہا تھا ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز نے آج باقاعدہ طور پر فاطمہ کی قبرکشائی کی اجازت دے دی۔ فاطمہ فروڑو کی قبرکشائی ہفتہ کے روز ہوگی۔ فاطمہ کی قبرکشائی سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کی نگرانی میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں