شہر میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

18 Aug, 2023 | 05:06 PM

شہزاد خان ابدالی :لاہور شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بحران جاری، مہنگائی نے سفید پوش متوسط اور غریب طبقے کا بھرکس نکال کر رکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  شہر کی اجناس کی منڈی میں ہول سیل میں 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7500 روپے ہوگئی۔پرچون میں چینی 160 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ اور یوٹیلٹی سٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، یوٹیلٹی سٹوروں پر 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 2281 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 2800 سے زائد قیمت پر بک رہا ہے۔

آٹے کے ریٹ دوگنا ہونے سے غریب صارفین یوٹیلٹی سٹوروں سے بھی غائب ہوگے ہیں۔ مہنگائی سے پریشان شہریوں کہنا ہے کہ حکمران طبقے اس طبقے کو جس کی آمدنی نہایت کم ہے اسے روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنے کے وسائل تو دے تاکہ وہ 2 وقت کا کھانا تو اپنے بچوں کو کھلا سکیں۔

مزیدخبریں