محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے برعکس بارش برس گئی

18 Aug, 2023 | 04:56 PM

سٹی42: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی دھری کی دھری رہی گئی، لاہور شہر میں کئی جگہ بارش برس گئی، سرکوں پر پانی کھڑا ہو گیا اور درجہ حرارت ایک بار پھر گر گیا۔

محکمہ موسمیات نے بارش سے عین پہلے یہ پیشین گوئی ریلیز کی تھی کہ "آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔"   محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی میں کہا گیا کہ"لاہور شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہے گا ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔"  لاہور میں ٹاون شپ، فیصل ٹاون، ہائیکورٹ سوسائٹی، پی آئی اے سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں سہ پہر  کو موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا تاہم بارش کچھ دیر بعد بند ہو گئی اور کچھ علاقوں میں دھوپ نکل آئی۔

مزیدخبریں