ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں، ملزم محسن کو ایف آئی اے نے ملتان سے گرفتار کیا جس کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔