شہبازشریف نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دیدیا  

18 Aug, 2023 | 03:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)شہبازشریف نے  سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا عندیہ دیدیا،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ الیکشن میں مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے، نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں اُن کا کارکن ہوں۔

 نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ‏‎سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ‏‎بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیا۔ ‏‎ 16ماہ دن رات محنت کی کہ عوامی بھلائی کیلئے کچھ کرسکوں، ‏‎فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہوا تو آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی کال آگئی، کال تھی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا، یہ میرے لیےسب سے بڑی خوشی تھی۔

 سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ‏‎مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں اتحاد ممکن ہے، ‏‎‏‎مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔وزیراعظم ہاؤس کے تمام اخراجات خود اپنی جیب سے ادا کیے۔

 ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ کھانے میں دال روٹی بہت پسند ہے اور ‏‎مجھے کھانا پکانا بالکل نہیں آتا، ‏‎مجھے سوئمنگ کا شوق ہے اور  ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ہے۔

مزیدخبریں