بہاولپور، فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سپیڈو بس سروس بند

18 Aug, 2023 | 03:29 PM

ویب ڈیسک : بہاولپورانتظامیہ نے شہریوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی، انتظامیہ نے سستی سفری سہولت سپیڈو بس سروس بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیڈو بس سروس بہاولپور سے لودھراں تک چلتی تھی جس کا کرایہ صرف 30 روپے تھا۔ بہاولپور انتظامیہ کے مطابق بس سروس فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد فنڈز ادا کرنے ہیں۔ واجبات ادا نہ ہونے کی صورت میں 12 اسپیڈو بسیں لاہور منتقل کردی جائیں گی۔خیال رہے کہ سپیڈو بس سروس لودھراں سے بہاولپور تک بطور سستی سفری سہولت استعمال کی جاتی تھی۔ سپیڈو بس سروس 19 مئی کو بحال کی گئی تھی۔

مزیدخبریں