بند روڈ جرائم کی وارداتوں کا گڑھ بن گیا

18 Aug, 2023 | 02:38 PM

وقاص ا حمد:   بند روڈ کرائم کی وارداتوں کا گڑھ بن گیا ,ساندہ کے علاقے بند روڈ پر ڈاکوؤں نے شہری کو 4لاکھ روپے سے محروم کردیا,واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی ۔

بند روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو شہری ندیم سے 4 لاکھ نقدی چھین کرفرار ہو گئے,ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ بھی کی ,ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا مگر ملزمان 8 روز بعد بھی قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔

گزشتہ روز اسلامپورہ بند روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا ,شہریوں کا کہنا ہے شفیق آباد، اسلامپورہ، لوئر مال ،ساندہ اور شیرا کوٹ پولیس بند روڈ پر وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں