میٹرک کے طلباء کے لئے اہم خبر

18 Aug, 2023 | 02:29 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت دوسرا سالانہ امتحان 15 ستمبر 2023 سے لیا جائے گا،امتحان کیلئے ابھی تک 20 ہزار سے زائد بچوں نے داخلہ بھیجوا چکے ہیں۔
میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 15 ستمبر 2023 سے لیا جائے گا،امتحان کیلئے ابھی تک بیس ہزار سے زائد بچوں نے داخلہ بھیجوا چکے ہیں۔امیدواروں کیلئے 19 اگست داخلہ بھیجوانے کی آخری تاریخ ہے۔انیس اگست تک داخلہ فیس ٹرپل فیس کے ساتھ وصول کیجائے گی۔19 اگست کے بعد امیدواروں سے داخلہ ٹرپل فیس کے ساتھ پچاس روپے یومیہ جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔دوسرے سالانہ امتحان میں فریش امیدوار بھی داخلہ بھیجنے کے اہل ہیں۔

مزیدخبریں