دادی اور تایا نے چار سالہ بچی قتل کرنے کے بعد لاش گٹر میں پھینک دی 

18 Aug, 2023 | 01:12 PM

Imran Fayyaz

(مہر عمران) ملتان میں دادی اور تایا نے چار سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش گٹر میں پھینک دی۔    

 پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کے بعد اس کی لاش گٹر میں پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں بچی کی دادی اور تایا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے گھریلو جھگڑے پر بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

مزیدخبریں