شہر میں گٹر کے ڈ ھکن چو ری کر نے والی خوا تین کا گروہ سر گرم

18 Aug, 2023 | 12:49 PM

پیکو روڈ کی ری ماڈلنگ کے بعد روڈ پر لگے گٹروں کے ڈھکن، لوہے کے رنگ اور سریا چوری ہونے لگا،خواتین چوروں نے پیکو روڈ ہمدرد چوک کے قریب لوہے کا رنگ چوری کر لیا،خواتین چوروں نے فٹ پاتھ پر نصب گٹر کو توڑا، رنگ نکالا اورچلتی بنیں۔

ایک اور چور فیملی نے پیکو موڑ پی ایس او پمپ کے قریب گٹر سے سریے نکال لئے،دونوں چوری کی وارداتوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،دونوں واقعات کی ویڈیوز میں چوروں کو گٹر توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چور گٹر کے ڈھکن اور لوہے کے رنگ گدھا گاڑی اور رکشہ میں لے کر فرار ہوئے، شہریوں نے پولیس سے چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں