نوازشریف کی اسحاق ڈارکو اہم ہدایات  

18 Aug, 2022 | 09:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن آفس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن آفس میں مصروف دن گزارا، نواز شریف سے اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف ریلیف پیکج پر توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں