صاف شفاف الیکشن سے سیاسی استحکام آئے گا،عمران خان  

18 Aug, 2022 | 09:47 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئر مین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلمشنٹ نے مجھے سیاستدانوں کی کرپشن کے بارے میں بتایا۔ جب اسٹیبلشمنٹ کو ان کی کرپشن کا پتا تھا، انہوں نے ان کو اقتدارمیں آنے کی کیسے اجازت دے دی۔ 

 آزادی اظہاررائے کے حوالے سے تقریب خطاب کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضے نہیں صاف شفاف الیکشن سے سیاسی استحکام آئے گا، ابھی بھی وقت ہے بند دروازوں کے پیچھے کیے گئے فیصلوں پر نیوٹرلز نظرثانی کریں، وہ معاشرے ترقی کر گئے جہاں پر آزادی ہے، ریاست مدینہ میں تمام شہری قانون کی نظر میں برابرتھے، جب ایچی سن کالج سے نکلا تو مجھے تاریخ اور اسلام کا زیادہ آئیڈیا نہیں تھا، انسان جب تک ذہنی طور پر آزاد نہیں ہوتا تب تک بڑے کام نہیں کر سکتا، غلامی ایک لعنت ہے اس سےانسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔ مجھے آزاد میڈیا سے کوئی خوف نہیں، آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کی پگڑی نہ اچھالیں۔

مزیدخبریں