شیل پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

18 Aug, 2022 | 09:15 PM

ویب ڈیسک : شیل پاکستان لمیٹڈ نے پورے پاکستان میں اپنے فضائی آپریشنز   بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک ریگولیٹری فائلنگ میں آئل مارکیٹنگ فرم نے کہا کہ ایوی ایشن کے کاروبار کو چلانا  اب تجارتی طور پر قابل عمل نہیں رہا۔اس وقت کمپنی 4 مقامات کراچی کے جناح ایئرپورٹ، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سکھر کے بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ اور نواب شاہ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سے متعلقہ آپریشنز کرتی ہے۔

ان ہوائی اڈوں سے متعلق لیز کی میعاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت 6 ایئرپورٹس کے آپریشن کے لیے مشترکہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ 'قانونی تعمیل، مالی اور تجارتی تحفظات سمیت وسیع پیمانے پر عوامل پر غور کرنے کے بعد، شیل پاکستان نے ٹینڈر میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور سی اے اے سے مشاورت کے بعد ان ہوائی اڈوں سے باہر نکلنے کی حتمی تاریخ بتائی جائے گی۔

مزیدخبریں