پنجاب پولیس کا یونیفارم پھر تبدیل،نیا رنگ کیسا ہو گا؟

18 Aug, 2022 | 08:03 PM

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی   نے پنجاب پولیس کی سرکاری وردی  بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی    کی جانب سے  پنجاب پولیس کی سرکاری وردی بدلنے کا فیصلہ سامنے آ  گیا ہے ۔انہوں نے صوبے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی یونیفارم کے لیے تین رنگوں کو شارٹ لسٹ کریں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے رنگوں کے لیے ایک عوامی سروے صوبے بھر میں کرایا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عوام ان کے بارے میں کیسا  سوچتی  ہے۔ 

مزیدخبریں