(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی مزید خراب،ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا ۔
گزشتہ دنوں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی حالت سنبھال نہیں پا رہی،بھارتی میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے،انہوں نے بتایا کہ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ، کامیڈین کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کی منتظر ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے تھے جس کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا۔