سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

18 Aug, 2022 | 05:55 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج  کمی ہوئی ہے۔

سندھ  صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800  ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

 10 گرام سونا 2397 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالراضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونا 5500 روپے اضافہ ہوا تھا  جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ45 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔دس گرام سونا 4715 مہنگا ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہوگیا تھا تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں