ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو سیاست کی نذر ہو گئی

LESCO
کیپشن: LESCO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاق میں دو سیاسی جماعتوں کی سرد جنگ کی وجہ سے لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹیفکیشن نہ  جاری ہو سکا، کمپنی کے انتظامی امور منجمد ہوگئے۔ 

وفاق میں دو اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ممبران پر سرد جنگ شروع ہو گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں من پسند افراد کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر نہ بنانے پر نوٹیفکیشن روک دیا گیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو نہ ہونےسے انتظامی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، بورڈ نہ ہونے سے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیاں اور تقرروتبادلوں کے معاملات منجمد ہوگئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ہے۔

وفاق نے پاکستان تحریک انصاف کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کو فارغ کر دیا تھا،پیپکو کے تحلیل ہونے پر کمپنیوں کے تمام اختیارات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دیئے گئے تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نہ ہونے سے کمپنی کے معاملات التوا کا شکار ہونے لگے۔