امریکا نے پاکستان کی مدد کا اعلان کردیا

18 Aug, 2022 | 11:43 AM

ویب ڈیسک:امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری امداد کا اعلان کر تے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا بھی اعلان کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ موسمیاتی بحران کےمستقبل میں اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں