وزیراعظم سے تلخ کلامی، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

18 Aug, 2022 | 11:13 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم تنویرالیاس  سے تلخ کلامی ہونے پر وزیر صنعت و تجارت چوہدری مقبول گجر نے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  آزاد جموں کشمیر تنویرالیاس اور وزیر صنعت و تجارت مقبول گجر کےدرمیان کابینہ اجلاس میں مبینہ تکرارہوئی تھی، جس کی وجہ سے آج چوہدری مقبول گجر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،  مقبول گجر کو پنجاب اسمبلی کے حالیہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقبول گجر اور  پنجاب پولیس کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیوزبھی وائرل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں