ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج

Dance, vedio ,Train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چلتی ٹرین میں مجرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چلتی ٹرین میں مسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کے مجرے ہونے لگے ہیں، گزشتہ روز نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیزگام کی ڈائننگ کار میں رقص کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔