ویب ڈیسک:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید2 مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 578 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید2 مریض انتقال کر گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 22 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 159 کی حالت تشویش ناک ہے۔