(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیہ کے ہمراہ ترک تاریخی ڈرامے کورلش عثمان کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے تصاویر بنوائیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردوان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ملاقاتیں کیں اور اجلاس سے خطاب کئے۔
صدر عارف علوی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترک تاریخی ڈرامے کورلش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیااور ڈرامے میں عثمان اور بالا خاتون کا کردار ادار کرنے والے اداکاروں سمیت دیگر سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر عارف علوی کو قائی قبیلے کی ٹوپی بھی پہنائی گئی جبکہ خاتون اول نے ترک قبیلے کی خاتون کا روپ دھار لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدر عارف علوی اور خاتون اول کے اس روپ کو بہت سراہا جارہا ہے۔